اسلامی جمعیت طالبات کی رفیقہ سیرین خان کی آغا خان بورڈ میں تیسری پوزیشن

599

کراچی(پ۔ر) اسلامی جمعیت طالبات کے کارکنان نے تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کے ساتھ پڑھائی کا میدان بھی مارلیا۔ سیرین خان نے پاکستان بھر میں آغا خان بورڈ ہیومینیٹیز گروپ میں تیسری پوزیشن، جبکہ حاجرا فہیم نے ہوم اکنامکس میں تیسری اور اریبہ جاوید نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ناظمہ کراچی فارعہ علیم نے ان طالبات کو اور ہوم اکنامکس کی تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور دوسری طالبات کیلیے رول ماڈل قرار دیا۔ ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جمعیت طالبات اپنے کارکنان کو متوازن سوچ کا حامل اور معاشرے کیلیے کار آمد شہری بناتی ہے۔