بلاول زرداری اور حکومتی وفد میں ممکنہ ملاقات کا وقت طے نہ ہوسکا

199

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری اور حکومتی وفد میں ممکنہ ملاقات کا وقت طے نہ ہوسکا،حکومت نے پارلیمنٹ سے متعلق بعض اہم امور پر اعتماد میں لینے کے لیے اپوزیشن سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے رابطوں کے بعد بلاول زرداری کو ٹیلی فون کیا گیا تاکہ ملاقات طے ہوسکے،بلاول سے حکومتی رہنما کی بات نہ ہوسکی اور بتایا گیا کہ بلاول اس وقت مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں ممکنہ ملاقات کا وقت تاحال طے نہ ہوسکا ہے۔