چیئر مین سینیٹ کے معاملے پر ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ،ڈپٹی اسپیکر

323

کوئٹہ(اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف کوئی چارج شیٹ عاید نہیں کی گئی ،صادق سنجرانی بہترین طریقے سے سینیٹ کے معاملات کو چلارہے ہیں۔ پی ٹی آئی اتحادیوں کے ساتھ چیئرمین سینیٹ کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام آگاہی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملہ پر کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی جارہی۔ دورہ امریکا کا حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تاریخی دورہ کیا اور بہترین اور موثر انداز میں پاکستان کے موقف کو پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر سمیت پورے خطے میں قیام امن کی بات کی اور امریکا پر واضح کیا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کی ترقی، پانی کے ،مسئلے کے حل، صوبے میں بجلی کی فراہمی اور کوئٹہ میں کینسر اور کارڈائک اسپتال کے قیام سمیت دوسری حکومت ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔