عمران خان کا چین کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر اظہارافسوس

165

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ کو پاک چین دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لیے مثال خدمات پر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لی پنگ نے چین کی ترقی اورخوشحالی اور خطے میں امن کے لیے عظیم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ ایک روز قبل بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 90 برس تھی۔