وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج طلب

183

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے بعد کابینہ اور کشمیری کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔وزیر اعظم دورہ امریکا کی تفصیلات کابینہ کو بتائیں گے اور کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں صدر ٹرمپ کی کشمیر کے لیے ثالثی کی پیشکش پر غور کیا جائے گا ‘کشمیری کمیٹی کے اجلاس کے لیے کمیٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اطلاع کردی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزرا کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا ۔