نیب نے مریم ، حسن اور حسین نواز کو31 جولائی کو طلب کرلیا

129

لاہور (نمائندہ جسارت) منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدرمریم نواز، حسن اور حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا ،نیب تینوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں میں تحقیقات کرے گا۔ نیب لا ہو ر نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نو از ، حسن نو از حسین نو ازاور میا ں نواز شریف کے بھا ئی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے ۔ تما م افراد چودھری شوگر مل کیس میں شیئر ہو لٖڈر ہیں ۔ نیب میں ان تما م کے خلا ف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کرے گا ۔علاوہ ازیںلاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پرمزیدگواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر لیا۔ مزید برآںاحتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کر دی۔