ایک صارف دن میں کتنے منٹ اسنیپ چیت استعمال کرتا ہے؟

129

کمپنی کے مطابق ایک صارف دن میں 30 منٹ اسنیپ چیٹ ایپ استعمال کرتا ہے اور صارفین کی زیادہ تر تعداد کا تعلق یورپ اور شمالی امریکا سے ہے، کمپنی نے اپنی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کیا تاکہ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو۔

اسنیپ چیٹ کے سی ای او ’ایون اسپیگل‘ کا کہنا تھا کہ 2019  میں کمپنی کی کمائی میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس سال اسنیپ چیٹ پر ’ڈیلی ایکٹو یوزر‘ یعنی روز اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 203 ملین رہی اور اس سال کمپنی کا ریونیو 388 ملین ڈالر رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔

اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ اس ایپ کے نئے فلٹرز ہیں جس میں ’جینڈر سوئچ‘ (اس فلٹر میں لڑکے کی شکل لڑکی اور اسی طرح لڑکی کی شکل لڑکے میں تبدیل ہوجاتی ہے) مقبول ترین اور سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا فلٹر سمجھا جارہا ہے۔ بہت سے صارفین نے اس فلٹر کو استعمال کرنے کے لیے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا۔