جعلی کولڈڈرنک نے شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھا دی

608

پاکپتن میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

عارف والہ کے نواحی گاؤں 67 ای بی میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 4 بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچیاں دم توڑ گئیں جبکہ چوتھی بچی ساہیوال اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ مریحہ،5 سالہ فاطمہ اور 5 سالہ میشا شامل ہیں جبکہ 6 سالہ سائرہ ساہیوال ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جعلی کولڈ ڈرنک بیچنے والا دکان دار اپنے اہل خانہ سمیت گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکان سے تمام مشروبات قبضہ میں لے کر نمونہ جات حاصل کر لئے۔

ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔