نومنتخب قبائلی اراکین صوبائی اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

117

پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے نومنتخب قبائلی اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود
خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور وزیر قانون سلطان محمد آزاد اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندوں نے 4 نومنتخب قبائلی اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پی ٹی آئی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ آزاد اراکین نے مثبت جو اب دیا ہے تاہم انہوں نے مشاورت کے لئے وقت ما نگا ہے ۔
شمولیت کی دعوت