مقبوضہ کشمیر، بھارتی عدالت نے کالے قانون کے نفاذکیخلاف امیر جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کردی

183

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت 3 افراد پر کالے قانون پبلک سیفٹی
ایکٹ کے نفاذ کے خلاف 3 الگ الگ درخواستیں مسترد کردیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل بینچ نے حمید فیاض کے وکیل اورگورنر انتظامیہ کے سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جاوید اقبال کے دلائل سننے کے بعددرخواست مسترد کردی۔ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے رواں سال مارچ میں بڈگام کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے نظربندی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ وہ ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں نظربند ہیں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ میرشفاعت حسین اورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میرسہیل کے دلائل سننے کے بعد کریم آباد پلوامہ کے عامر شفیع بٹ اورہبدی پورہ کے وسیم راجا کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔
مقبوضہ کشمیر