جیسکو ، واسا اور بلدیہ کے دعوے بارش کیساتھ ہی بہہ گئے، حافظ طاہر مجید

138

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ حیسکو، واسا اور بلدیہ کے دعوے بارش کے ساتھ ہی بہہ گئے ہیں۔تینوں محکمے عوام دشمنی میں بیانات اور فوٹو سیشن کے ذریعے کام چلاتے ہیں ،بارش کی مسلسل پیش گوئی کے باوجود تینوں محکموں کی انتظامیہ نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ بارانِ رحمت کو انہوں نے شہریوں کے لیے زحمت بنا ڈالا ہے ۔فنڈ کے باوجود کچرے کے ڈھیر اور نالوں کی تعمیر و مرمت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی ،بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہوگئی اور تمام نقص ایک دم ہی ظاہر ہو گئے ۔ بلدیاتی نمائندے اختیارات کا رونا روتے نہیں تھکتے ، جو اختیارات ہیں اسے شہریوں کیلیے استعمال کرنے پر تیار بھی نہیں ،کرپشن کیلیے اختیارات کی کمی نہیں ہے ۔ واسا انتظامیہ فراہمی آب اور نکاسی آب دونوں میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ،
شہری مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور نکاسی آب کے منتظر ہیں۔
حافظ طاہر مجید