جماعت اسلامی کا مقصد وجود دین کا نفاذ ہے، رخشندہ باجی

186

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 26اگست1941ء کو وجود میں آنے والی عالمگیر جماعت اسلامی کا مقصد وجود دین کا مکمل نفاذ ہے ۔یہ جماعت نبی ؐکے نظام جماعت کی طرز پر بنی ہے اس سے یہ مقصد ہر گز نہ لیا جائے کہ جماعت اسلامی کا امیر امیرالمومنین ہوگا۔ یہ بات جماعت اسلامی حلقہ خواتین نائب صوبہ رخشندہ باجی نے ایک روزہ تربیتی تقریب برائے مرکزی نصاب روداد جماعت اسلامی حصہ اول اور دوئم کے موقع پر مرکز تبلیغ اسلام حیدرآباد میں ارکان کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دوسرے سیشن میں
تحریک اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل پر سیرحاصل گفتگو کی گئی ،ساتھ ساتھ سوال جواب کا سلسہ بھی جاری رہا اور مرکز سے ملنے والے پرفارمے کی تیاری کرائی گئی،اس موقع پر ناظمہ ضلع رخسانہ تنویر اور انکی نائبین رکن مرکزی شوریٰ اور نائب صوبہ شگفتہ ابراہیم ،تعلقات عامہ کی نگراں مہناز، الخدمت فائونڈیشن کی ضلعی نگراں سعدیہ رضوان سمیت ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
رخشندہ باجی

حیدر آباد، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما رخشندہ باجی اجتماع ارکان سے خطاب کررہی ہیں