قلعہ عبداللہ:2قبائل کے درمیان خونی تصادم، 3افراد جاںبحق،7زخمی

69

قلعہ عبداللہ(آئی این پی ) قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جب کہ7زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان تصادم نے خونی شکل اختیار کرلی۔ دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار تعینات کردیے گئے ۔لیویز حکام کا
کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قبائل /تصادم