نیشنل ہاکی چمپئن شپ کاآغاز، بد انتظامی کا شکار

196

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 65ویں ائرمارشل ( مرحوم) نور خان نیشنل ہاکی چمپئن شپ کاآغاز بد انتظامی کا شکار رہا۔ بیرون شہر سے آنے والے کھلاڑی پریشان رہے۔ رہائش کے ناقص انتظامات ، میڈیکل سہولیات کے لئے ا یمولنس کا نہ ہونا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناہلی کا بھرپور ثبوت ہے ۔میڈیا کو میچز کے بروقت نتائج کی فراہمی کے لئے کسی کو ذمہ دارنہیں بنایا گیا۔ پی ایچ ایف کی اعلیٰ قیادت صرف جنرل کونسل میں مصروف نظر آئی۔ کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی کا 70فیصد شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔ایسے میں مہمان کھلاڑیوں کو بغیر جنریٹر والے ہاسٹل میں ٹہرایا گیا۔