شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ،مزید 2میچوں کے فیصلے

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کے زیر اہتمام آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلا میچ بشیر میموریل اوربغدادی رینجرز کے درمیان کھیلا گیا۔ بغدادی رینجرز نے4-0 سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا بغدادی رینجرز کے لیے گول دانش نے 17 منٹ میں،کاشف نے 18 ویں منٹ میں اورحسنین نے 47 منٹ میں رقیب نے 58 منٹ میں کیا دوسرا میچ لعل بخش میموریل اورصاحبداد محمدن جو لحل بخش میموریل نے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔