آئی ٹی ایف وفد کا پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اور دیگر مقامات کا دورہ،سیکورٹی کا جائزہ لیا

198

پاکستان میں سیکورٹی صورت حال بہتر ہے ، امید کرتے ہیں پاک بھارت شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا، سکیورٹی وفد
اسلام آباد(جسار ت نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)وفد نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ سے ملاقات کی ہے جبکہ وفد نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم سے بھی ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف وفد نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اور دیگر مقامات کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکورٹی وفد کے ممبر جائلز روبنز کا کہنا تھا کہ امید ہے پاک بھارت شائقین ٹینس کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے ڈیوس کپ کیلئے کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلوں میں ہمیشہ سے بڑی دلچسپی رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم 55 سالہ ڈیوس کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔