ویسٹ انڈیز کا بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی2 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

166

کنگسٹن (جسارت نیوز)کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، نارائن نے آخری بار ستمبر 2017 اور پولارڈ نے گزشتہ سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی،ا سٹار آل رائونڈر آندرے رسل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، وکٹ کیپر بلے باز اینتھونی بریمبل پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جان کیمپ بیل کو کرس گیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گیل کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی وجہ سے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 3 اگست سے ہو گا۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کارلوس بریتھویٹ، اینتھونی بریمبل، جان کیمپ بیل، شیلڈن کوٹریل، شمرون ہٹمائر، ایون لیوس، سنیل نارائن، کیموپال ودیگر کھلاڑی شامل ہیں۔