حکومت یا وزیراعظم پی سی بی میں مداخلت نہیں کر رہے ، ترجمان

184

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کر کٹ بورڈ نے واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کر کٹ ٹیم سے متعلق بیان کو پی سی بی میں سیاسی مداخلت کے الزام کو مسترد کر دیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکومت یا وزیر اعظم عمران خان بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہے۔ پی سی بی اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے،عمران خان نے پی سی بی کی رہنمائی ضرور کی تھی لیکن انہوں نے کسی بھی طرح پی سی بی کے معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت یا وزیر اعظم عمران خان بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہے۔ پی سی بی اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے، وزیر اعظم نے پی سی بی کو اپنا وژن ضرور دیا ہے لیکن پی سی بی اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے اور ڈومیسٹک سیٹ اپ میں ری اسٹرکچرنگ کررہا ہے تاکہ پاکستان کرکٹ مزید ترقی کرے۔عمران خان نے پی سی بی کی رہنمائی ضرور کی تھی لیکن انہوں نے کسی بھی طرح پی سی بی کے معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔ چوں کہ وہ سابق کپتان رہے ہیں اس لئے ماضی کی طرح اس بار بھی انہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر اپنی رائے دی ہے۔ مستقبل میں جو فیصلے ہوں گے وہ پی سی بی انتظامیہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق آزادانہ کرے گی، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومتی مداخلت سے آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حالیہ بیان پیٹرن اور سابق کپتان کی حیثیت سے ہے لیکن پی سی بی آئین کی حدود میں رہ کرکام کررہا ہے۔ احسان مانی اور ان سے قبل جتنے چیئر مین آئے ہیں ان کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی ہے۔