چینی تیراک 400میٹر فری اسٹائل میں ورلڈ ٹائٹل کا فاتح

172

جنوبی کوریا(جسارت نیوز)چینی تیراک سون یانگ نے 400میٹر فری سٹائل میں ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔انھوں نے یہ اعزاز ریکارڈ چوتھی بار اپنے نام کیا، تین بار کے اولمپک چیمپئن نے 3منٹ 42.44سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے کامیابی کو گلے لگایا۔آسٹریلیا کے میک ہورٹن نے سلور میڈل پر اکتفا کیا، 2017 کے فائنل میں بھی دونوں کی یہی پوزیشنز رہی تھیں۔دوسری جانب سوئیڈن کی سارہ سیجوسٹوریم نے ویمنز 100میٹر بٹر فلائی ایونٹ کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرلی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 56.45سیکنڈز میں طے کیا۔پوڈیم پر ہورٹن نے ڈوپنگ کا الزام لگاتے ہوئے یانگ کو جوائن کرنے سے انکار کر دیا جس پر یانگ نے کہا کہ تمہیں چائنہ کی عزت کرنی چاہئے۔
وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہوجائے گی ،کپتان راشد خان
کابل(جسارت نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کی عالمی کپ 2019میں ناقص کارکردگی کے بعد بورڈ نے گلبدین نائب کی جگہ لیگ اسپنر راشد خان کو افغانی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کے نومنتخب کپتان راشد خان نے ٹویٹ کے ذریعے ٹیم کی قیادت ملنے پر بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔ اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ افغانستان ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔راشد خان نے اپنی ٹویٹ میں سابق کپتان گلبدین نائب کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے عالمی کپ 2019 میں افغانی ٹیم گلبدین نائب کی قیادت میں 9 میچز کھیل کر ایک میں بھی فتح حاصل نہیں کرسکی تھی جس کے بعد افغان بورڈ نے ٹیم کی قیادت راشد خان کے سپرد ی ہے۔