وزیراعظم کے وائٹ ہائوس پہنچنے پرٹرمپ کا گرم جوشی سے استقبال، تحائف کا تبادلہ

67

واشنگٹن (آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وائٹ ہا وس پہنچے جہاں ٹرمپ نے وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وائٹ ہاوس میں دونوں
شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا اور امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے ماضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بلا تحفے میں دیا جس پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو تحفے میں کیا دیا اس کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے البتہ میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں کہ عمران خان نے ٹرمپ کو ایک روایتی ملتانی گلدستہ پیش کیا جس پر ٹرمپ کی تصویر پینٹ ہے۔
تحائف کا تبادلہ