اسد قیصر ، اختر مینگل بلوچستان کے مسائل پر پارلیمانی کمیٹی بنانے پر متفق

148

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی ملاقات، بلوچستان کے مسائل
کے حل کیلیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق، کمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے گا۔ سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی تھی، ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ رقبے کے لحا ظ سے ملک کا سب سے بڑا اور قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ بنیادی سہولیات تک سے محروم ہے، بلوچستان کے عوام کو موجودہ پارلیمنٹ اور حکو مت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ مسائل کے خاتمے کیلیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے۔ ہم سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلیے کام کرنا ہوگا۔ میں یقین دلا تاہوں کہ بلو چستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلیے ضروری اقدامات کرے گی۔
اختر مینگل