ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا سوال عمران خان کو ناگوار گزرا

228

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی و کالم نگار طیبہ ضیاء چیمہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو میں جب میں نے عمران خان سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔جب میں نے عمران خان سے کہا کہ کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھائیں گے تو اس کے بعد عمران خان
کی جو باڈی لینگویج تھی وہ ویڈیوز میں دیکھی جا سکتی ہے۔ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ یہ سوال پوچھا جائے گا۔ اسی لیے انہوں نے اس سوال کو پسند نہیں کیا اور نروس ہو گئے۔عمران خان دیگر سوالوں کا جواب بلند آواز میں دے رہے تھے لیکن اس سوال پر ان کی آواز دھیمی ہو گئی۔عمران خان نے دھیمی آواز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم اس پر بات کریں گے۔طیبہ ضیاء چیمہ نے بتایا کہ مجھے دیگر صحافیوں نے بتایا کہ جب ہم عمران خان سے اس متعلق سوال کر رہے تھے تو عمران خان نے انگلی کے اشارے سے یہ سوال نہ کرنے کا کہا جس کے بعد ہم چپ کر گئے۔ عمران خان سے عافیہ صدیقی کے حوالے سے سوال اٹھانیوالی صحافی خاتون نے کہاکہ جب میں نے عمران خان سے عافیہ صدیقی کے متعلق سوال کیاتو عمران خان کافی نروس ہوگئے ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔میں ایک بیٹی ہوںعافیہ صدیقی بھی ایک بیٹی ہے مجھے عمران خان پہلے منع کرتے بھی تو میں نے ان سے یہ سوال ضرورکرناتھا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا تھا۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔
عافیہ صدیقی