کوئٹہ، بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی

160

کوئٹہ(خبر ایجنسیاں)کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جتک اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں خودساختہ بم نصب کرکے
میڈیکل اسٹور کے سامنے کھڑی کی تھی۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا۔عبدالرزاق نے بتایا کہ دو زخمیوں نے اس وقت دم توڑا جب انہیں ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی شہری ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد ہی پولیس اور دفاعی اداروں کے اہلکار وقوع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔تاحال کسی گروپ نے تاحال اسکی زمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ایمنسی انٹرنیشنل نے اپنے اعلامیے میں کوئٹہ بم دھماکے کو ’دردناک ماضی کی یاد‘ قرار دیا تھا۔
کوئٹہ دھماکا