بجلی کے گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

145

اسلام آباد (آن لائن)بجلی کے گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ‘ قرضوں پر تحقیقات کرنے والے کمیشن (آئی سی ڈی) نے بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے900 ارب روپے سے تجاوز کرنے پر انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے جائز منافع مارجن سے زیادہ رقم وصول
کرنے پر سوالات کیے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق حکومتوں کے دور میں ملک کے قرضے بڑھنے کی تحقیقات کے لیے آئی سی ڈی کو بنایا تھا۔ آئی پی پی اے سی کے رکن اور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خالد منصور کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے متعلق کمیشن کا عام تصور یہ ہے کہ انہوں نے جائز منافع سے3سے4 گنا زیادہ منافع حاصل کیا‘ گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں اور22 آئی پی پیز کے تقریباً 370ارب روپے حکومت پر واجب الادا ہیں۔
گردشی قرضے