الیکٹرو میگ نٹک حملے کے باعث وینزویلا پھر تاریکی میں ڈوب گیا

154

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) شدید سیاسی بحران کے شکار ملک وینزویلا کا بڑا حصہ ایک مرتبہ پھر تاریکی میں ڈوب گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز بجلی چلے جانے سے دارالحکومت کراکس سمیت کئی صوبے متاثر ہوئے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات خورگے روڈریگز نے کہا ہے کہ ایک الیکٹرو میگ نٹک حملے کی وجہ سے بجلی اچانک چلی گئی۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی ملک کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی۔