ہواوے کے شمالی کوریا سے مبینہ تعلقات کی تفتیش کا امریکی فیصلہ

163

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی کے شمالی کوریا سے تعلقات کے معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز نے شمالی کوریا کو ایک کمرشل وائرلیس نیٹ ورک کی تعمیر اور اس کی دیکھ بھال میں خفیہ طور پر مدد فراہم کی تھی، جس کا دورانیہ کم از کم 8 برس تھا۔ دوسری جانب کمپنی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی شمالی کوریا میں کوئی کاروباری موجودگی نہیں ہے۔