سابق چینی وزیر اعظم لی پینگ انتقال کر گئے

272

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق چینی وزیر اعظم لی پینگ انتقال کر گئے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق 90 سالہ پینگ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ وہ 1987ء سے 1998ء تک وزیر اعظم رہے۔ لی پینگ کو 1987ء میں بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر پر جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف خونریز کارروائی کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔