ایران سے 13 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

141

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایران سے 13 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے آنے والے عازمین حج کی پروازیں جدہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پراترے، جہاں سے تمام افراد کو بلا تاخیر اُن کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 918 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔