دیہی علاقوں میں فیکٹریاں لگا کر عوم کو روزگار دینا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

208

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے دیہی علاقوں میں فیکٹریاں لگا کر عوام کے لیے روزگار اور خوشحالی کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں، ہم دھابیجی سمیت دیگر صنعتی علاقوں مں مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، صنعتکاروں کی صوبے اور ملک کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں نور احمد خان، ممتاز شیخ اور عبدالوحید شامل تھے۔ وفد نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون اور لاڑکانہ میں صنعتیں لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔