قبائلی اضلاع سے نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن کی ہدایت

154

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سابق قبائلی علاقہ جات سے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی نشستوں پر کامیاب آزاد امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔انتخابی قانون 2017ء کے رولز 6 کی شق 92 کے تحت وہ متعلقہ سیاسی جماعت کو اپنی شمولیت کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کریں گے اور اس کے ساتھ امیدوار کی شمولیت کا بیان حلفی منسلک ہونا چاہیے جو کہ نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہو۔ امیدواروں کی کامیابی کے سرکاری اعلامیہ کے اجرا کے 3 روز کے اندر یہ بیان حلفی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ہوگا۔