کراچی سمیت سندھ بھر میں عوامی مقامات پر مویشی منڈی لگانے پر پابندی

192

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے طریقہ کار جاری کردیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن میں بلدیات، پولیس اور تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خرید و فروخت کے لیے منڈی لگانے کے لیے این او سی لینی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی، سیوریج ، پانی، روشنی اور سیکیورٹی کا انتظام لازمی ہے جب کہ منڈی میں جانوروں کے معالج کا ہونا بھی ضروری ہوگا۔