مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان ہی کوکرداراداکرناہوگا‘فرید پراچہ

194

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا کی ثالثی پیش کش محض ایک قدم ہے، تنازع کے حل کے لیے پاکستان کوہی بہت کچھ کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ متفقہ قومی کشمیر پالیسی کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ اور پاکستان ، مقبوضہ و آزاد کشمیر کی قومی و ملی قیادت سے مشاورت انتہائی ضروری ہے، کشمیر کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر ایک نائب وزیر خارجہ محض امور کشمیر کے لیے مقرر کیا جائے ۔