اقوام متحدہ نے پاکستان میں ایڈز مرض سے متعلق رپورٹ جاری کردی

203

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے پاکستان میں ایڈز کے مرض سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہپاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے۔ سال 2018ء میں 22 ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے۔ ایڈز کے مرض میں مبتلا 14 سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور 5 ہزار 900 خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں۔ مردوں میں بھی ایڈز کا تیزی سے پھیلاؤ دیکھنے میں آیاہے۔ سال 2018 میں 15ہزار مرد ایڈز میں مبتلا ہوئے۔ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار 400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں۔