جماعت اسلامی کے تحت عازمین حج کے لیے تربیتی نشست

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام ادارہ نور حق میں عازمین حج کے لیے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مرد وخواتین عازمین حج کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ نشست میں مفتی عطاء الرحمن اور مولانا عبد الوحید نے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے سفر سمیت تمام مناسک حج اور دوران حج و قیام اہم امور کے بارے میں تفصیلی ہدایات فراہم کی ۔ دعائیں اور اذکار بتائے ، علاوہ ازیں زاہد حسین چھیپا نے شرکاء کو حج کے متعلق ایک اہم ایپ کے بارے میں بتایا جس میں عازمین حج کو بہت سہولت میسر آسکے گی ۔ نشست کے شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بھی رہنمائی اور ہدایت دی گئی ۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے حج وعمرہ کے نگراں انجینئر عبد العزیز نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا ، ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی اس طرح کی نشستوں کا اہتمام ہر سال کرتی ہے اور عازمین حج کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھے گی ، دوران نشست شرکاء نے اپنی گہری دلچسپی اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔
جماعت اسلامی کراچی کے تحت حج عمرہ تربیتی نشست سے مفتی عطاالرحمن اور انجینئر عبدالعزیز خطاب کررہے ہیں