نواز شریف کے بھتیجے نے نیب کو چودھری شوگر ملزکا ریکارڈ نہیں دیا

114

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھتیجے اور چودھری شوگر ملز کے چیف ایگز یکٹو افسر یوسف عباس شریف نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے‘ جہاں یوسف عباس شریف نے چودھری شوگر ملز کی ادائیگیوں سمیت اپنے اوپر عاید مختلف الزامات کے حوالے سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے۔ یوسف عباس شریف نے نیب کی ڈیمانڈ کے باوجود چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ پیش نہ کیا۔ اس موقع پر نیب نے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلیے نیب آفس کے باہر جنگلے لگا رکھے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی۔