مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے 21 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

164

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور سرینگر سے کم سے کم 21 نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ممتاز آزادی پسند کارکن طارق احمد خان کے 2 بھائیوں وحید احمد اور عابد احمد سمیت 21 نوجوانوںکونازک محلہ، کوتوال ،چینی چوک، جہانگیر چوک، لال چوک، انزوالا اور اسلام آباد کے دیگر علاقوںسے گھرپر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ وحید احمد خان جموںوکشمیر امت اسلامی کا جنرل سیکرٹری ہے۔