جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز جیت لیے

396

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ریٹیل بینکنگ ایوارڈز 2019ء کی تین کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے ہیں۔ بینک کو پاکستان کے بہترین درمیانے حجم کے ریٹیل بینک، پاکستان کی بہترین کنزیومر فنانس پروڈکٹ اور پاکستان کے بہترین ایس ایم ای بینک کے طور پر ڈیکلیئر گیا ہے۔ ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز بینکوں کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے 30 سے زائد ایشیائی ممالک سے بینکوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے جو نئی پروڈکٹس اور خدمات سے فراہم کرتے ہیں۔ جے ایس بینک جو پاکستان کا تیسرا بڑا ایس ایم ای بینک ہے، نے جدید مالیاتی حل کے ذریعے ہزاروں صارفین کے لئے سیلف ایمپلائمنٹ (خود روزگار) کے مواقع تشکیل دینے میں مدد کے لیے متعدد معروف اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ بینک کو پاکستان کے معروف ہوم فنانسنگ سلوشنز میں سے ایک ’’جے ایس گھر اپنا ہوم لونز‘‘ کیلئے بھی اعزاز دیا گیا ہے۔ جے ایس بینک پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینک کی حیثیت سے 172 شہروں میں تقریباً 5 لاکھ اکائونٹ ہولڈرز کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او بسیر شمسی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف جے ایس بینک کی کاوشوں اور سخت محنت بلکہ پاکستان کی مالیاتی صنعت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بینک کے لئے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز میں تحسین پر ہم انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسان اور سستی مصنوعات تشکیل دینے اور متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کیلئے اہمیت کی حامل ہوں۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی جانب اپنے کردار کے عزم کو دوہراتے ہوئے بینک کو امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں مختلف جدید روائتی اور ڈیجیٹل سلوشنز کی فراہمی کے ذریعے اس موثر سفر کو جاری رکھے گا۔