اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا

130

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 160.64روپے سے گھٹ کر160.55روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.20 روپے اورقیمت فروخت 160.70 روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیںمیں استحکام اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔