زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے ’زمین ایس مال‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

264

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام زمین ایس مال اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ زمین ڈویلپمنٹس کا ملک میں پہلا کثیر المقاصدی تعمیراتی منصوبہ ہے۔زمین ایس مال تین بڑے تعمیراتی گروپس، زمین ڈویلپمنٹس، ایس گروپ اور ایم آئی ایچ گروپ متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی فیز ٹو کے جے بلاک میں سنگ بنیاد کے لیے منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمانان خصوصی زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان اور ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ تھے۔ اس منصوبے میں عالی شان اپارٹمنٹس اور دو منزلہ پینٹ ہاوسز کے ساتھ ساتھ ہوٹل اپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے،اس کے علاوہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال،ہائیپر مار ٹ او رملٹی پلکس سینما بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔زمین ایس مال میں سوئمنگ پول، اسپورٹس بار، ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور کھانے کے لیے بہترین مقامات کے ساتھ ساتھ 800 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش بھی موجود ہو گی۔ ڈی ایچ اے اسلا م آباد راولپنڈی کے مین سر سید بلیوارڈ پر 20 کنال یعنی 10 ہزار مربع گز کے وسیع رقبے پر تعمیر ہونے والی اس 14 منزلہ جدید عمارت میں دکانوں، اپارٹمنٹس اور ہوٹل اپارٹمنٹس کے تقریباً ٓٹھ سو یونٹس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔