ٹیلی نار پاکستان نے اوریکل ای آر پی کلائوڈ سے کارکردگی میں اضافہ کرلیا

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیلی نار پاکستان نے اوریکل انٹرپرائز ریسورس پلاننگ کلائوڈ سے اپنی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے کاروبار کو بہتر، لاگت میں کمی اور امور کو منظم اور خودکار بنا لیا ہے۔اوریکل کلائوڈ سے ٹیلی نار کے کاروباری امور کو خودکار بنانے سے اوریکل ای آر پی کلائوڈ کی مارکیٹ سبقت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں 6 ہزار سے زائد اداروں نے اوریکل ای آر پی کلائوڈ سے اپنی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے جس سے انہیں ایک مکمل، جدید اور محفوظ مالیاتی پلیٹ فارم ملا ہے۔ ای آر پی کلائوڈ سے کاروباری امور مربوط ہوئے اور روایتی طریقہ کار کی بجائے خودکار طریقے سے امور انجام دیئے جانے سے غلطیاں ختم ہونے کے ساتھ رپورٹنگ ٹائم بہت کم ہوا اور فوری معلومات حاصل ہوئیں۔