میزان بینک کا ملازمین کے اطمینان سروے کاانعقاد

291

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی اور بہترین بینک میزان بینک نے ملک بھر میں اپنے ملازمین کے لیے ملازمین کے اطمینان سروے(Employees Satisfaction Survey) کاانعقادکیا ہے۔ اس سلسلے میں 19جولائی کو بینک کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میںمیزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور سینئر مینجمنٹ سمیت بینک کے ہیڈ آفس کے ملازمین نے شرکت کی۔ملک بھر میں موجود بینک کی تمام برانچوں میں مطابقت اورہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اس تقریب کو ملک کے مختلف شہروں میں موجود بینک کے ریجنل دفاتر میں براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ہیومن ریسورسز، لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خالد زمان خان نے اس اقدام کے ذریعے حاصل ہونے والے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملازمین کی آواز صارفین کے تجربے میں ہمیں مدد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وہ نقطہ نظر ہے جوپاکستان بینکنگ ایوارڈز کی جانب سے میزان بینک کوپاکستان کے بہترین بینک کا ایوارڈدیے جانے کی ہماری کامیابی کی عکاسی کرتا ہے ۔اس سے پہلے میزا ن بینک کی ہیڈ آف لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مہریونس نے اسی موضوع پر تفصیلی پریذینٹیشن دی ۔ انہوں نے گزشتہ ای ایس سروے (ESS)پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح بینک اور ملازمین کے باہمی تعلق کے کلچر کو پروان چڑھانے مدد گار ثابت ہوا۔ اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میزان بینک اسلامک بینکنگ کو اوّلین ترجیح بنانے کے ویژن کے ساتھ ایک منفرد کلچر رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سروے نہ صرف ہمیں ملازمین کی ضرورت کے مطابق پالیسی مرتب کرنے میں مدد فراہم کرے گا ۔