جھڈو، طالب علم شام کمار کی گمشدگی کیخلاف والدین کا احتجاج، بازیابی کا مطالبہ

195

جھڈو (نمائندہ جسارت) ایک ہفتے سے لاپتا گیارہ سالہ طالب علم شام کمار کا کہیں سراغ نہ مل سکا، والدین کا احتجاج اور بازیابی کا مطالبہ۔ گزشتہ ہفتے جھڈو کے وارڈ نمبر دو اپنے گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والا گیارہ سالہ طالب علم شام کمار ولد مکیش کمار میگھواڑ کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی کہیں سراغ نہ مل سکا جس کیخلاف ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور شام کمار کی بازیابی کا مطالبہ کیا ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس بازیابی میں تعاون نہیں کررہی، شام کمار کے والد مکیش کمار کہنا تھا کہ اگر شام جلد بازیاب نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔