میرپور خاص، بکرا پیڑی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں نیلامی منسوخ

225

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی میرپورخاص کا ہنگامی اجلاس چیئرمین کامران شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں وائس چیئرمین فرید احمد خان سمیت کونسلروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کی کارروائی کوشروع کرتے ہوئے گزشتہ روز بکرا پیڑی اور دیگر ٹھیکوں کی نیلامی شروع ہونے سے پہلے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں نیلامی کو منسوخ کر دیا گیا تھا جس کی کونسل نے نیلامی کی منظوری دے دی ہے جبکہ نیلامی کی تاریخ کا اعلان چیئرمین آئندہ اجلاس میں کریں گے بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔