ٹنڈوالٰہیار، مختلف حادثات میں خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

177

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) مختلف حادثات میں خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ٹنڈوالہٰیار کے عمر ساند حدود میں واقعہ عثمان شاہ ہڑی کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کنٹرول سے باہر ہوکر روڈ کے کنارے کھڑے آٹو چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 30سالہ طالب حسین شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے واقعے میں ٹنڈوالہیار کے بھٹی ہوٹل کے مقام پر تیز رفتار آٹو چنگچی رکشہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں مذکورہ آٹو رکشہ میں سوار 35سالہ مسمات کلثوم، 50سالہ محمد حسین، 20 سالہ سہیل احمد اور 18سالہ اشفاق شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔