میرپورخاص حیسکو انتظامیہ کی سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

164

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)حیسکو انتظامیہ کی جانب سے سخت گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،شہر میںپینے کے پانی کی قلت جبکہ بڑے پیمانے پر بجلی کے وولٹیج میں کمی کی وجہ سے سیکڑوں شہریوں کے الیکٹرونکس سامان کو کو نقصان۔ تفصیلات مطابق ان دنوں حیسکو انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر ہے شہر بھر میں سخت گرمی میں شہر بھر میں غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور سخت گرمی میں شہری خاص طور پر گھروں میں موجود خواتین اور بچے بلبلا رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں ہیرآباد ، نائی پاڑہ ، حمید پورہ کالونی ، کھارپاڑہ ، سروری کالونی، ٹورآباد اقبال نگر، کھڈ پلاٹ ، میرکا پلاٹ ،پاک کالونی، جمناداس کالونی، لال چند آباد ، غریب آباد اور دیگر میں پینے کے پانی کی قلت ہو گئی ہے اور لوگ برتن سروں پر اٹھائے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے برقی رو سے چلنے والے کاروبار ٹھپ ہ وگئے ہیں اور کاروباری لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جبکہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے شہر کے سٹلائٹ ٹائون ، بھانسنگھ آباد ، ہیر آباد ، اورنگ آباد ، میرکالونی اور دیگر میں اچانک بجلی کے وولٹیج میں کمی کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے الیکٹرونکس سامان کو بھاری نقصان ہو رہا ہے اور گزشتہ دو دنوں کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں اسٹریپلائیزر ،پانی کی پمپ مشینیں ، واشنگ مشینیں ، فریج، اے سی اور دیگر اقسام کی الیکٹرک سے چلنے والی مصنوعات جل کر ناکارہ ہو گئی ہیں ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے اور شہریوں کو نقصان سے بچایا جائے۔