حکومتی رویہ ملک میں بے چینی کی فضا پیدا کررہا ہے،عمرفاروق

176

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ حکومت کا نرم رویہ اور سرپرستی نہ صرف اسلام بلکہ آئین پاکستان سے بھی بے وفائی ہے۔ حکومتی رویہ ملک میں بے چینی کی فضا پیدا کررہا ہے۔ حکومت ابھی تک شش و پنج میں ہے اور اپنے اکھڑتے قدموں کو جمانے میں لگی ہوئی ہے، عام آدمی کی خوشحالی اور استحکام حکومت کا مطمع نظر نہیں۔پاکستان کی سا لمیت اور استحکام اس کے نظریے کے ساتھ وابستہ ہے۔ملک کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کیلیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جماعت اسلامی نظریہ پاکستان پر غیر متزلزل ایمان رکھنے والوں کو اکٹھا کررہی ہے تاکہ ملک کی جغرافیائی سرحدوںکے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت قادیانیوں کے حوالے سے آئین کے تناظر میں واضح اور دوٹوک پالیسی بیان دے اور عالمی سطح پر بھی مضبوط موقف اختیار کرے،انہوں نے کہاکہ 1973 ء کے دستور میں تحفظ ختم نبوت کا آرٹیکل ختم کرنا کی سازش حضورنبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے مترادف ہے،انہوں نے کہاکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ قادیانی آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کر رہے، دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، پاکستان پر بیرونی دبائو کی وجہ سے اسلامی قوانین، عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس مصطفیٰؐ قوانین بے اثر کیے جارہے ہیں، قادیانیوں کی ناجائز سرپرستی اور سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے تمام ا نسانی اور بنیادی حقوق محفوظ ہیں، آئین تسلیم نہ کر کے قادیانیوں نے خود اپنے اور ملک کے لیے مسائل کھڑے کیے ہیں۔