عمران خان نے امریکا میں پروٹوکول نہ ملنے کا غصہ اتارا ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

180

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے کا غصہ اتارا ہے، ان کی تقریر وزیراعظم والی نہیں ، پی ٹی آئی لیڈر کی تقریر تھی، عمران خان بتائیں ان کا دورہ کس نوعیت کا ہے،سلیکٹڈ کے دماغ میں ابھی تک کنٹینر کی تقاریر کا ٹیپ چل رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے کا غصہ اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر وزیراعظم والی نہیں پی ٹی آئی لیڈر کی تقریر تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ان کا دورہ کس نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ کے دماغ میں ابھی تک کنٹینر کی تقاریر کا ٹیپ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش تقریب میں موجود ہر فرد ملک کے خزانہ میں ایک ہزار ڈالر جمع کرنے کا اعلان کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ میں رہائش سفارتی استثناء ہے، قوم کو پتہ ہے عمران خان سفارتخانہ میں کیوں ٹہرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی ہونگے ان کے اعصاب پر پیپلز پارٹی قیادت کا خوف ہوگا۔