شکارپور، سینئر صحافی عاشق دایو کے چچا مشتاق احمد دایو انتقال کرگئے

181

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری اور سینئر صحافی سکندر صدیقی کے بہنوئی اور سینئر صحافی عاشق دایو کے چچا مشتاق احمد دایو طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ شاہ حسین محلہ میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی، جبکہ شکارپور پریس کلب کے صدر رحیم بخش جمالی، نذیر احمد قریشی، رحمت اللہ سومرو، سلطان رند، شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان، حمیر چانڈیو، ذوالفقار مگسی، دیدار سومرو، وسیم سنجرانی، ابراہیم بروہی، وحید پھلپوٹو، عبدالخالق سومرو اور عتیق دھکڑ و دیگر نے عاشق دایو اور سکندر خالد صدیقی سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔