جو قومیں تعلیم وتربیت کے نظام کو اپناتی  ہیں دنیا میں زندہ رہتی ہیں، مہربان علی

156

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جو قومیں تعلیم وتربیت کے نظام کو اپناتی ہیں دنیا میں زندہ رہتی ہیں علم دنیا میں قوموں کی ترقی اور ملکوں کی خوشحالی کا ایک سچا حوالہ ہے تاریخ گواہ ہے جس قوم نے علم کا دامن تھاما اس نے دنیا پر راج کیا۔ ان خیالات کااظہار مہربان فاؤنڈیشن کے بانی مہربان علی نے کیا وہ مذکورہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ کے مختلف دیہات اور گوٹھوں میں قائم کیے گئے مہران اسکول میں مفت داخلہ مہم کے سلسلے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ گھر گھر جاکر تعلیمی افادیت واہمیت کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں قائم مہربان اسکولوں میں درس وتدریس کا عمل جاری ہوچکا ہے جہاں بچوں کی تعلیم وتربیت کے سلسلے میں بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔