بلدیہ یونین کے رہنما اقلیتی ملازمین کو انتقامی  کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، عنایت مسیح

124

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے برطرف کیے گئے مسیح ملازم اکبر عنایت مسیح نے اپنی بحالی اور بلدیہ یونین کے رہنما اکرم راجپوت کی زیادتیوں کیخلاف پیر کے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ سی بی اے یونین کے رہنما اکرم راجپوت اقلیتی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے تحت ہمیں جبری نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے اور اب بھی اسٹاف یونین کی بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات اور میئر حیدر آباد سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ سی بی اے یونین کے رہنما اکرم راجپوت کی کرپشن کا نوٹس لے کر سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن دیے جائیں اور ہمیں نوکریوں پر بحال کرکے ہماری بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں۔